کورونا وبا نے دنیا بھر میں مسائل پیدا کئے، غذائی قلت بڑا چیلنج: وزیراعظم

Published On 03 September,2021 11:52 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ کورونا وبا نے دنیا بھر میں مسائل پیدا کئے، ترقی پذیر ملکوں کیلئے غذائی قلت سب سے بڑا چیلنج ہے، دنیا بھر میں ماحولیاتی تبدیلی، غربت اور غذائی عدم تحفظ کے چیلنجز بھی درپیش ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے چین میں منعقدہ فورم سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے معیشت عالمی سطح پر متاثر ہوئی، چین ترقی پذیر ممالک کیلئے رول ماڈل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعے زمینوں کو بنجر ہونے سے بچایا جاسکتا ہے، حساس پروگرام نے کورونا کے مسائل حل کرنے میں مدد دی، ہم صاف اور سرسبز پاکستان کی جانب بڑھ رہے ہیں، ہم بلین ٹری منصوبے کے تحت ایک ارب درخت لگا چکے ہیں۔