کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان کے علاقے چاغی میں تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
چاغی کے علاقے میں برآمد ہونیوالی لاشوں کے حوالےسے اسسٹنٹ کمشنر تفتان کا کہنا ہے کہ لاشیں تفتان اور نوکنڈی کر درمیان پہاڑی سلسلے سے ملی ہیں ، تینوں افراد غیر قانونی طریقے سے پاکستان سے ایران داخل ہونا چاہتے تھے، جنہیں ایجنٹ تنہا چھوڑ گئے تھے۔ برآمد ہونیوالی لاشوں کی شناخت سجاد، حافظ بلال اور خلیق کے نام سے ہوئیں، لاشیں ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کی جائیں گی۔
اے سی چاغی کے مطابق انسانی اسمگلنگ کرنے والوں کے خلاف چھاپوں میں ایک ملوث شخص گرفتار حسین کو گرفتار کر لیا گیا تاہم واقعہ کا ملوث ایجنٹ کی گرفتاری کے لیے مزید چھاپے مارے جا رہے ہیں۔