لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں میٹرو بس کے ڈرائیورز کی مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی ہڑتال جاری ہے، سروس بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
شہر لاہور میں احتجاجوں کا سلسلہ بڑھنے لگا، مطالبات نہ ماننے پر میٹرو بس ڈرائیورز بھی سراپا احتجاج ہیں۔ الاؤنسز نہ ملنے پر میٹرو بس کے ملازمین نے بس کا پہیہ جام کر دیا۔
گجومتہ سے شاہدرہ تک میٹرو بس سروس دوسرے روز بھی معطل ہے، نو سالہ الاؤنسز نہ ملنے تک ڈرائیورز نے میٹرو بس سروس بند رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے۔
گزشتہ ہفتے بھی میٹرو بس ملازمین کے احتجاج کے سبب سروس پانچ روز بند رہی تھی۔