لاہور میں ینگ ڈاکٹروں کا این ایل ای ٹیسٹ کیخلاف احتجاج، پولیس کا پیپر سپرے کا استعمال

Published On 29 August,2021 10:19 am

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں ینگ ڈاکٹروں نے این ایل ای ٹیسٹ کے خلاف پھر احتجاج کیا، ڈاکٹرز اور پولیس ایک بار پھر آمنے سامنے ہوئے تو پولیس کا مظاہرین پر پیپر سپرے کا استعمال کیا۔

برکت مارکیٹ میں شعبہ طب کے طلبا و طالبات کے احتجاج کا معاملہ ، پولیس نے مظاہرین پر پیپر سپرے کیا جس پر متعدد ڈاکٹرز کی حالت غیر ہو گئی، متاثر ہونے والے پانچ مظاہرین کو سروسز ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ احتجاجی مظاہرے میں شہر کے مختلف میڈیکل کالجز کے طلبہ وطالبات شریک ہیں جبکہ مختلف ہسپتالوں کے ہاوس آفیسرز بھی احتجاجی مظاہرے میں شامل ہو گئے۔

پولیس کی جانب سے چاروں اطراف سے امتحانی سنٹر کو کور کیا گیا۔