سندھ حکومت کا موٹرسائیکل پر سائیڈ گلاس لگانا لازمی قرار دینے کا فیصلہ

Published On 22 August,2021 03:39 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے موٹرسائیکل پر سائیڈ گلاس لگانا لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے، نہ لگانے والے موٹرسائیکل سواروں کا چالان ہو گا۔

اس حوالے سے محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ موٹر وہیکل رولز میں ترامیم کرے گا، ترامیم کا مسودہ سندھ کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا، کابینہ کی منظوری کے بعد موٹر سائیکلوں پر سائیڈ گلاسز لگانے کا قانون نافذ العمل ہوگا، اس وقت کراچی سمیت سندھ بھر میں 60لاکھ سےزائد موٹر سائیکلز ہیں۔