اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ڈیوٹی کے دوران نوجوان کو ٹرین کے نیچے آنے سے بچانے کے اقدام پر پولیس اہلکار کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹرین پر شہریوں کی بڑی تعداد سفر کر رہی ہے، اس دوران پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی پر مامور ہے۔
سندھ پولیس کے بہادر اہلکار جمیل کلہوڑو
— Asma Junejo (@JunejoAsma1) August 18, 2021
کو سلام جس نے ٹرین سے گرنے والے مسافر کی جان بچائی
سنڌ پوليس جي نوجوان بھادر اھلڪار جميل ڪلھوڙو جي عذمت کي سلام
جنھن ھڪ نوجوان کي ٽرين تان ڪري پوڻ وقت ترت ڊڪي ڪري ان کي کڻي جان بچائي.@jahmed95 @babrohi_psp @sindhpolicedmc8 pic.twitter.com/y1KVPVXxaH
ٹویٹر پر صارفین ویڈیو شیئر کر کے پولیس اہلکار کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں، یہ ویڈیو 8 محرم الحرام کی ہے، جو سکھر کے قریب روہڑی سٹیشن کی ہے، اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک
کل 8 محرم کو روہڑی اسٹیشن پر ایک عزادار ٹرین پر سفر کرتے ہوے نیچے گر گیا ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار جمیل کلھوڑو نے بر وقت حاضر دماغی کے ساتھ نوجوان کو ٹرین کے نیچے آنے سے بچا لیا۔ سندھ پولیس کو اس اہلکار کی حوصلا افزائی کرنی چاہیئے۔ pic.twitter.com/T7FiJ0kARr
— Hyder Raza (@HyderRa79475714) August 19, 2021
ایک عزادار ٹرین پر سفر کرتے ہوئے نیچے گر گیا ہے جس کو ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار جمیل کلھوڑو نے بروقت حاضر دماغی کے ساتھ نوجوان کو ٹرین کے نیچے آنے سے بچا لیا۔
اس پولیس اہلکار کو سلام
— Shamshad Bhutto (@shamshad_bhutto) August 18, 2021
کل 8 محرم کو روہڑی اسٹیشن پر ایک عزادار ٹرین پر سفر کرتے ہوے نیچے گر گیا ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار جمیل کلھوڑو نے بر وقت حاضر دماغی کے ساتھ نوجوان کو ٹرین کے نیچے آنے سے بچا لیا۔ سندھ پولیس کو اس اہلکار کی حوصلا افزائی کرنی چاہیئے۔ pic.twitter.com/SfJ4FneKFS
ٹویٹر پر متعدد صارفین سندھ پولیس سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ اس پولیس اہلکار کی حوصلہ افزائی کی جائے۔
ٹویٹر پر اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ یہی وہ مقام ہے جہاں پر فرض مقدس بن جاتا ہے، نوجوان پولیس اہلکار کی عوام کی خدمت کے عزم کو سراہتا ہوں۔
This is where duty becomes sacred. Admiration for the commitment of the young policeman to serve the people. pic.twitter.com/B1xozkj06a
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 19, 2021
اس سے قبل یوم عاشورکے موقع پرصدرڈاکٹرعارف علوی اوروزیراعظم عمران خان نے اپنے الگ الگ پیغامات میں کہاہے کہ حضرت امام حسین اور ان کے جانثاررفقاء کی شہادت اس پختہ عزم اور صبروتحمل کی علامت ہے کہ ہمیں ہمیشہ حق وصداقت کاساتھ دیناچاہیے اورحقیقی نصب العین کے حصول کے لئے اپنی جان قربان کرنے سے بھی ہرگزدریغ نہیں کرناچاہیے۔
صدرڈاکٹرعارف علوی نے قوم پرزوردیاکہ وہ حضرت امام حسین کی تعلیمات کے مطابق نفرت ، بدنیتی اورفرقہ واریت سے بالاترہوکرمتحدرہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے مذہب ،قوم اورملک کے استحکام کے لئے عزم وحوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہرطرح کی قربانیوں کے لئے تیاررہناچاہیے کیونکہ دنیاوآخرت میں کامیابی کا یہی واحدراستہ ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے قوم پرزوردیا کہ ہرطرح کے جھوٹ اوربدگوئی کوترک کرکے سچائی و انصاف کی معاونت کے ذریعے حضرت امام حسین کو خراج عقیدت پیش کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ حضرت امام حسین آنیوالے تمام وقتوں میں ظلم وبربریت کے خلاف جدوجہد کے لئے طاقت اورجھوٹ کے خلاف قوت کی علامت بن چکے ہیں۔وزیراعظم نے لوگوں پرزوردیاکہ ہمیں حضرت امام حسین کی پیروی کرتے ہوئے حق وصداقت اور انصاف کے اصولوں کی سربلندی کے لئے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کرنے سے ہرگز دریغ نہیں کرناچاہیے۔وزیراعظم اورصدرنے لوگوں کوہدایت کی کہ وہ کوروناسے بچاؤ کے قواعدوضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
ادھر اطلاعات و نشریات کے وزیر فواد چودھری نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن حق اور صداقت کی فتح کا دن ہے۔انہوں نے کہا کہ پیغمبر پاکۖ کی حرمت کی خاطر حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھیوں کی جانب سے دی گئی عظیم قربانیاں پوری دنیا کیلئے مشعل راہ ہیں۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ہمیں عظیم اہداف، حق اور صداقت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہئے۔