یوم عاشور امام حسینؓ کی لازوال قربانی اور شہادت کا دن ہے: حمزہ شہباز

Published On 19 August,2021 12:37 pm

لاہور: (دنیا نیوز) حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ یوم عاشور امام حسینؓ کی لازوال قربانی اور شہادت کا دن ہے، خلقِ خدا کو اپنے ظالمانہ قوانین کا نشانہ بنانے اور حرمت دین کو توڑنے والی حکومت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا شہادت امام کا درس ہے۔

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہا کہ کربلا میں امام حسینؓ اور ان کا رفقا کی حق و صداقت اور جرأت و شجاعت کی بے مثال تاریخ پر انسانیت ہمیشہ فخر کرتی رہے گی، شہدائے کربلا کا فلسفہ اور پیغام یہی ہے کہ حق کی سربلندی اور باطل کی سرکوبی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے، ہر یزید وقت کے خلاف علم بغاوت بلند کرنا، مصائب اور اللہ کی آزمائشوں پر صبر کرنا اور باطل کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہونا کربلا کا سبق ہے۔