یوم شہداء پولیس: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت

Published On 04 August,2021 02:26 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم شہداء پر پولیس کےشہدا کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے فرض کی ادائیگی کے دوران بے شمار قربانیاں دی ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ کئی دہائیوں سے پولیس اہلکار جانفشانی سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں، ملک میں امن کے قیام اور دہشتگردی کے خلاف پولیس فورس کی قربانیاں قابل تحسین ہیں، یوم شہداء کے موقع پر ایک گانا بھی ریلیز کیا گیا ہے جس میں پولیس شہداء کی قربانیوں کو اجاگر کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔