نیب ایگزیکٹیو بورڈ کی مفتاح اسماعیل کیخلاف نئی انکوائری کی منظوری

Published On 28 July,2021 02:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیب ایگزیکٹیو بورڈ نے مفتاح اسماعیل کے خلاف نئی انکوائری کی منظوری دے دی ہے۔ نیب نے مالم جبہ کیس پر مزید کاروائی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدات نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکاونٹبیلٹی اور تمام ڈی جیز شریک ہوئے۔ نیب اعلامیہ کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ نے اجلاس میں 4 انکوائریوں کی منظوری دی ہیں۔

اجلاس میں غیر قانونی ٹیسٹنگ کمپنی سید تجمل حسین کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں مالم جبہ کیس پشاور ہائی کورٹ کی روشنی میں آگے لے کر چلنے کی ہدایت کی گئی۔

اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب نے اب تک 814 ارب روپے برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروائے، نیب کے اس وقت 1273 ریفرنس احتساب عدالت میں دائر ہیں، جن کی مالیت 1300 ارب روپے ہے۔ چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں سے عوام کے پیسے برآمد کر کے واپس کروائے۔