مظفرآباد: (دنیا نیوز) آزادکشمیر الیکشن ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے والے پاک فوج کے 4 شہدا کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک فوج کے شہدا کی نماز جنازہ مظفرآباد میں ادا کی گئی۔ شہدا کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیئے گئے ہیں۔ پاک فوج کے شہدا کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔