'وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور کے مسائل کے حل اور سہولیات فراہمی کیلئے کمرکس لی'

Published On 18 July,2021 10:49 am

لاہور: (دنیا نیوز) معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لاہور کے مسائل کے فوری حل اور سہولیات کی فراہمی کیلئے کمرکس لی ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ لاہور کے مسائل حل کرنے کیلئے "چیف منسٹر سپیشل پروگرام" شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور تحریک انصاف کے عہدیداران کو لاہور کی تعمیر و ترقی میں حصہ دار بنایا جائے گا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت، سٹریٹ لائٹس کی بحالی، تجاوزات کے خاتمے کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے، صفائی ستھرائی، ٹریفک نظام کی بہتری، گداگروں کیخلاف مہم، پارکنگ انتظامات بہتر، اوورچارجنگ کا خاتمہ کیاجائے گا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ انڈر گراؤنڈ واٹر ٹینکس، منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور ایکشن، گرین بیلٹس جیسے دیگر شاہکار اقدامات سے لاہور کے حسن کو شعبدہ بازی کے بغیر چار چاند لگانے جارہے ہیں۔