کراچی میں بارش کے بعد کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات، 3 افراد جاں بحق

Published On 16 July,2021 09:20 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں بارش کے بعد کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

کراچی میں بارش کے بعد کرنٹ لگنے کے تین مختلف واقعات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ کرنٹ لگنے کے واقعات گلشن اقبال، شیر شاہ شاہین ہوٹل اور حسین آباد میں پیش آئے۔

حسین آباد میں راحیل نامی موٹرسائیکل سوار مبینہ طور پر کرنٹ لگنے سے زندگی کی بازی ہار گیا۔ پولیس نے ابتدا میں راحیل کی موت کی وجہ ٹریفک حادثہ قرار دی تھی۔