خیبر پختونخوا میں موسم گرما کی تعطیلات میں مزید اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

Published On 11 July,2021 08:29 pm

پشاور: (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے محکمہ تعلیم نے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافہ کرکے اس حوالے سے نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات اکتیس جولائی 2021ء تک بڑھا دی گئی ہیں، محکمہ تعلیم نے اس کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

معاون خصوصی کامران بنگش نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں مزید کہا کہ تمام سرکاری اور نجی یونیورسٹیاں، کالج اور سکول بند رہیں گے، تاہم تمام جاری امتحانات شیڈول کے مطابق ہونگے۔