پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے ضم قبائلی اضلاع میں محکمہ لائیو سٹاک نے جانوروں کے بارے میں آگاہی، تحفظ اور افزائش نسل کے لئے جامع منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔
خیبرپختونخوا کے ضم قبائلی اضلاع میں محکمہ لائیو سٹاک نے جانوروں کے تحفظ اور افزائش نسل مزید بڑھانے کے لئے پہلی بار مختلف پراجیکٹس پر کام شروع کیا ہے جس سے یہاں کے علاقہ مکین مستفید ہونگے۔ حکام کے مطابق قبائلی اضلاع چھوٹے جانوروں کو پالنے کے لئے بہترین ہے۔
ضم قبائلی اضلاع جہاں جانوروں کی افزائش نسل کے حوالے سے موزوں ہے، وہیں مختلف پروگرامز سے معاشی ترقی میں بھی اضافہ ہوگا۔
ایک اندازے کے مطابق ضم قبائلی اضلاع میں مخدوش صورتحال کے باعث 26 لاکھ جانور متاثر ہوئے تھے، اب محکمہ لائیو سٹاک نے اس کمی کو پورا کرنے کے لئے جامع منصوبہ بندی ترتیب دی ہے۔