حکومتی اقدامات کے باعث بجلی کی پیداواری صورتحال بہتر ہونے لگی

Published On 03 July,2021 06:44 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت کے بروقت اقدامات کے نتیجے کے باعث ملک بھر میں بجلی کی پیداواری صورتحال بہتر ہونے لگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کےشارٹ فال میں نمایاں کمی آئی ہے، بجلی کا شارٹ فال کم ہوکر3 ہزار500 میگاواٹ ہوگیا، گیس اورپانی کی سپلائی میں بہتری کےباعث پن بجلی اورتھرمل کی پیداوارمیں بھی اضافہ ہو گیا۔ پن بجلی کی پیداوار4 ہزار200 میگاواٹ ہے، سرکاری تھرمل پاورپلانٹس کی پیداوار 2500 میگاواٹ ہے۔

ذرائع کے مطابق نجی شعبے کےبجلی گھروں کی پیداوار 14 ہزار 500 میگاواٹ ہے، بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار500 میگاواٹ ہے، پاورڈویژن ملک بھرمیں بجلی کی طلب 25 ہزارمیگاواٹ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی صورتحال میں بہتری کے باعث آئیسکوکا شارٹ فال بھی ختم ہو گیا آئیسکو کو کوٹے کےمطابق بجلی کی سپلائی دی جارہی، ملک میں کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہورہی۔ ملک میں گیس کی طلب کے باعث پیدا شدہ شارٹ فال تقریبا ختم ہوگیا ہے۔