محکمہ موسمیات کی آج بالائی خیبرپختونخوا اور شمال مشرقی پنجاب میں بارش کی پیشگوئی

Published On 27 June,2021 08:20 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے آج بالائی اور وسطی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب میں بارش کی پیشگوئی کی ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

پنجاب میں ملتان، میانوالی، لیہ، ڈی جی خان میں بارش کا امکان ہے، اسلام آباد میں بھی رات کے وقت بارش کی توقع ہے، خیبرپختونخوا میں سوات، کوہاٹ، مانسہرہ میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔

بلوچستان اور سندھ میں موسم شدید گرم رہے گا، سبی میں درجہ حرارت اڑتالیس تک جانے کی پیشگوئی ہے۔