اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر اپ لوڈ کرنےکا الزام، اکبر بگٹی کے بیٹے کیخلاف مقدمہ درج

Published On 25 June,2021 04:44 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے اپنی اہلیہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں نواب اکبر بگٹی کے صاحبزادے کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق شاہ زوار بگٹی کی اہلیہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ان پر اسلام مخالف پوسٹ کرنے کا بھی الزام ہے۔