ملک کے اکثر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر آج بھی جاری رہے گی: محکمہ موسمیات

Published On 09 June,2021 09:00 am

لاہور: (دنیا نیوز) ملک کے اکثر علاقوں میں سورج کا پارہ ہائی ہے۔ جھلسا دینے والے گرمی نے شہریوں کو بے حال کر دیا۔ موسم کا حال بتانے والوں نے شدید گرمی کی لہر آج بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کر دی۔

پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں شدید گرمی کا راج ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی کی ہے۔ لاہور میں درجہ حرارت 44، اٹک اور سرگودھا میں 47 تک رہنے کا امکان ہے۔

سندھ کے مختلف علاقے بھی شدید گرمی کے زیر اثر ہیں۔ دادو میں پارہ 48 تک رہے گا۔ بلوچستان میں گرمی حدوں کو چھو رہی ہے۔ نوکنڈی میں درجہ حرارت 50 تک جانے کی پیشگوئی ہے۔