بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا: کامران بنگش

Published On 26 May,2021 03:07 pm

پشاور: (دنیا نیوز) کامران بنگش کا کہنا ہے اس بارغریب پرور بجٹ ہوگا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و اعلیٰ تعلیم کامران بنگش کا نجی میڈیکل کالج میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے، غریب پرور بجٹ ہوگا، غریب عوام کے لئے راشن کا پیکج متعارف کرایا جا رہا ہے، اپنے دور حکومت میں 14 یونیورسٹیز کا سنگ بنیاد رکھا۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے بعد مریم نواز بھی باہر بھاگنا چاہتی ہیں، خیبرپختونخوا کا کوئی بھی ایم پی اے جہانگیر ترین کے ساتھ نہیں، جہانگیر ترین پی ٹی آئی کا حصہ ہے، پی ٹی آئی کے لوگ احتساب کا سامنا ضرور کرینگے، جہانگیر ترین بھی احتساب کا سامنا کرینگے، یومیہ اجرت پر کام کرنیوالوں کی تنخواہوں میں وزیراعلیٰ نے 4 ہزار روپے کا اضافہ کیا، خیبرپختونخوا میں کورونا کیسز میں کمی آنے کی بعد معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہوگئے ہیں۔