وزیر اعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کورکمیٹی کا اجلاس آج شام طلب

Published On 23 May,2021 02:11 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا، کور کمیٹی کا اجلاس شام چار بجے شیڈول ہے، ترین گروپ کے معاملات پر بھی بات چیت ہو گی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس آج شام بنی گالہ میں ہو گا جس میں وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار بھی شریک ہوں گے۔ اجلاس میں قومی معاملات، ترین گروپ کے ساتھ بات چیت اور فلسطین کی صورتحال پر مشاورت ہو گی۔

سردار عثمان بزدار صوبے کے اہم امور بارے کور کمیٹی کو بریف کریں گے۔