حکومتی پالیسیوں سے ملک کو بے انتہا نقصان ہوا: شہباز شریف

Published On 12 May,2021 05:10 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی حکومت پر کڑی تنقید کہتے کہ پی ٹی آئی حکومت کا وطیرہ ہے کہ ایک دن کچھ کہتی ہے اور اگلے دن فیصلے کو واپس لیتے ہوئے کرتی کچھ اور ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ٹویٹ میں لکھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کا وطیرہ ہے ایک دن کچھ کہتی ہے اور اگلے دن اس فیصلے کو واپس لیتے ہوئے کرتی کچھ اور ہے۔لاپرواہی اور لاتعلقی کے اس رویے کی جھلک خارجہ تعلقات سمیت گورنس کے تمام پہلوؤں میں عیاں ہے۔اس نہ ختم ہونے والی غیر یقینی پالیسی سے پاکستان کو بےانتہا نقصان ہوا ہے۔