لاہور: کرول گھاٹی میں فیکٹری میں ہولناک آتشزدگی، ہر چیز جل کر راکھ، 8 ریسکیو اہلکار زخمی

Published On 06 May,2021 02:56 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور کے علاقہ کرول گھاٹی میں فیکٹری میں ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں ہر چیز جل کر راکھ ہو گئی جبکہ فائر فائٹنگ آپریشن کے دوران چھت گرنے سے 8 ریسکیو اہلکار زخمی ہو گئے۔

آتشزدگی کا واقعہ احمد انٹرپرائزز نامی فیکٹری میں پیش آیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹرانسفارمر اور بجلی کے میٹرز میں سپارکنگ سے اٹھنے والی چنگاریوں سے فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔

آتشزدگی کے سبب فیکٹری کی چھت بھی گر گئی، جس کے نتیجے میں 8 ریسکیو اہلکار زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، فیکٹری میں مختلف اشیاء کی پیکنگ اور پرنٹنگ کا کام کیا جاتا تھا۔