اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ عوام پر مزید ٹیکس کے بجائے ریلیف کیلئے آؤٹ آف باکس حل تجویز جبکہ معاشی استحکام اور پائیدار گروتھ کیلئے روڈ میپ پیش کیا جائے۔
وزیراعظم نے یہ بات اپنے زیر صدارت ہونے والے اکنامک ایڈوائزری کونسل اجلاس سے خطاب کے موقع پر کہی۔ انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ملکی معیشت کے حوالے سے اس اکنامک ایڈوائزری کونسل کی مکمل طور پر فعالی کو یقینی بنایا جائے۔ کونسل کے قیام کا مقصد ملکی معیشت کی بہتری کے لیے معاشی ماہرین کی تجاویز سے استفادہ کرنا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ حکومتی کوششوں کی بدولت کاروباری فضا بہتر ہوئی۔ ٹیکسوں کے نظام میں اصلاحات، نظام کو آسان اور فعال بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔