صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے: وزیراعلیٰ عثمان بزدار

Published On 19 April,2021 10:01 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے، پولیس رینجرز اور دیگر ادارے اپنے فرائض بخوبی سر انجام دے رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ عوام سوشل میڈیا سے ملنے والی اطلاعات پر کان نہ دھریں، لاہور میں ایک مقام کے علاوہ صورتحال تسلی بخش ہے، ذمہ دار حکومتی ذرائع صوبے بھر میں امن وامان کی مجموعی صورتحال سے عوام کو آگاہ رکھے ہوئے ہیں، عوام کے جان و مال کا تحفظ اور قانون کی عملداری حکومت کے فرائض میں شامل ہیں اور اسے بخوبی سر انجام دیا جا رہا ہے۔