میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا نیا شیڈول جاری

Published On 11 April,2021 04:21 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے میٹرک اور انٹر امتحانات کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

پنجاب بورڈ کمیٹی چیئرمینز کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق میٹرک کا امتحان 25 مئی جبکہ انٹر کا امتحان 3 جولائی سے شروع ہوگا۔

میٹرک نتائج 21 ستمبر اور انٹرمیڈیٹ کے نتائج 20 اکتوبر کو جاری کئے جائیں گے۔

مراسلے کے مطابق دونوں جماعتوں کے امتحانات 28 روز میں مکمل کئے جائیں گے۔