راولپنڈی: لال حویلی کے قریب اردو بازار میں آتشزدگی، امدادی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف

Published On 01 April,2021 02:14 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں لال حویلی کے قریب اردو بازار میں دکان میں آگ لگ گئی، امدادی ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق گلیاں تنگ ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات درپیش ہیں، آتشزدگی سے فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔