سکینہ سموں، علی ظفر اور ریشم کو صدارتی اعزاز ملنے پر برہم

Published On 27 March,2021 09:32 am

کراچی: (روزنامہ دنیا) پاکستان کی سینئر اداکارہ سکینہ سموں گلوکار علی ظفر اور ریشم کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کار کردگی دینے پر برہم ہوگئیں۔

اداکارہ سکینہ سموں نے نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدارتی ایوارڈ سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اس مقام تک پہنچنے میں 40 سال کا عرصہ لگا، افسوس کی بات ہے کہ حکومت نے علی ظفر اور ریشم جیسے لوگوں کو اتنے بڑے اعزاز سے نوازا جو میرے خیال میں واقعی اس کے مستحق نہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ اگر خواتین نے ملک کی خدمت کی ہو تو حکومت کو کوئی بھی شے انہیں سراہنے سے نہیں روک سکتی۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی کا انتخاب تیزی سے سادہ اور آسان ہوتا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں متعدد ایسی شخصیات جو اپنا تمام تر کیرئیر وقف کرچکی ہیں انہیں نظر انداز کیا جا رہا ہے۔