اسلام آباد: (دنیا نیوز) میرپور آزاد کشمیر شہر اور گردانواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
حالیہ زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت کیا تھی، اس بارے میں ابھی کوئی معلومات نہیں ہیں۔
خیال رہے کہ 17 فروری کو بھی خیبرپختونخوا کے علاقے سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق حالیہ آنے والے زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش تھا۔
اس سے قبل 12 فروری کو پاکستان اور انڈیا سمیت دیگر ممالک میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔ چھ اعشاریہ چار شدت کے اس زلزلے نے درودیوار ہلا کر رکھ دئیے تھے۔
زلزلے کی شدت 6.4، مرکز تاجکستان کا علاقہ اور گہرائی 80 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ بھارت، افغانستان، چین اور دیگر ممالک میں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔