اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی کی فراہمی آج سے شروع ہوگئی، انتخابی پروگرام 11 فروری کو جاری کیا جائے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد کے لئے کاغذات نامزدگی مرکزی سیکرٹریٹ سے وصول کیے جا سکتے ہیں، صوبائی نشستوں کیلئے صوبائی الیکشن کمشنرز کے دفاتر سے کاغذات نامزدگی وصول کیے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت پارٹی ٹکٹ منسلک کریں، آزاد حیثیت سے سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے والے پارٹی ٹکٹ سے مستثنیٰ ہیں۔
الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخاب کیلئے اخراجات کی حد 15 لاکھ مقرر کر دی۔ ای سی پی کے مطابق امیدوار انتخابی اخراجات کے لئے کسی بھی بینک میں مخصوص اکاؤنٹ کھلوائیں، امیدوار کے لئے ضروری ہے کہ اسی بینک اکاؤنٹ سے انتخابی اخراجات کریں۔