لاہور میں خونی کھیل پھر شروع، ڈور پھرنے دو بچوں سمیت 3 افراد زخمی

Published On 24 January,2021 10:22 pm

لاہور: (دنیا نیوز) جنرل ہسپتال کے سامنے موٹر سائیکل سوار 2 بچے ڈور پھرنے سے زخمی ہو گئے۔ لاری اڈے کے سامنے موٹر سائیکل سوار شہری بھی گلے پر ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا۔ تینوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فیروز پور روڈ جنرل ہسپتال پل کے اوپر کٹی پتنگ کی ڈور پھرنے سے ایک چودہ سالہ ریحان اور آٹھ سالہ حسنین زخمی ہو گئے جن کو فوری طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسرا واقعہ یادگار پل کے اوپر پیش آیا جہاں پر موٹر سائیکل سوار سہیل انگلی اور تھوڑی پر ڈور پھرنے سے زخمی ہو کر موٹر سائیکل سے گر پڑا۔

اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا۔ شہر میں اتوار کے روز شہریوں نے خوب پتنگ بازی کی جبکہ پولیس کے دعوے پتنگ بازی کو کنٹرول کرنے کے دعوے محض دعوے ثابت ہوتے رہے۔