کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے دعا منگی اغوا کیس میں ذوہیب قریشی،محمد طارق سمیت پانچ ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ کیس کی مزید سماعت25جنوری تک ملتوی کردی گئی۔
انسداد دہشتگردی عدالت میں دعا منگی اغوا کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ذوہیب قریشی، محمد طارق عرف شکیل سمیت پانچ ملزموں پر فرد جرم عائد کردی۔ دیگر ملزموں میں مظفر علی، وسیم راجہ اور فیاض سولنگی شامل ہیں۔۔عدالت نے آئندہ سماعت پر گوہوں کو طلب کر لیا۔
مقدمہ میں مفرور ملزم آغا منصور کو اشتہاری قرار دے دیا۔ تفتیشی افسر اور گواہوں کو نوٹس جاری کردئیے گئے۔ دعا منگی کو ملزموں نےڈیفنس سے اغوا کیا تھا۔۔دعا منگی کے والد نے 25 لاکھ روپے تاوان کی رقم ادا کرکے بیٹی کو بازیاب کرایا تھا۔