فیصل آباد میں نڑوالا روڈ پر بنایا گیا پی ایچ اے کا سب سے بڑا کلیم شہید پارک اجڑنے لگا

Published On 21 January,2021 11:30 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں نڑوالا روڈ پر بنایا گیا پی ایچ اے کا سب سے بڑا کلیم شہید پارک اجڑنے لگا، مصنوعی جھیل، بچوں کے جھولے اور جوگنگ ٹریک بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔

فیصل آباد کے نڑوالا روڈ پر شہریوں کی تفریح اور صحت مندانہ سرگرمیوں کیلئے 52 ایکڑ اراضی پر بنایا گیا۔ پی ایچ اے فیصل آباد کا سب سے بڑا کلیم شہید پارک بدحالی کا شکار بن گیا۔

پارک میں شہریوں کو تفریح کی فراہمی کیلئے بنائی گئی، مصنوعی جھیل، مٹی کی مدد سے بنائے گئے پہاڑ اور بچوں کے جھولے خستہ حالی کے باعث انتظامی غفلت کی عکاسی کر رہے ہیں جبکہ جوگنگ ٹریک اور پارک کی بیرونی دیواریں بھی تباہ ہوچکی ہیں۔

پارک کی بدحالی کی وجہ سے شہریوں نے بھی پارک سے منہ موڑ رکھا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس اینڈ پارٹیکلچر اتھارٹی محمد سجاد نے کہا ہے کہ فنڈز کی کمی کے باعث کچھ مسائل کا سامنا ہے البتہ پارک کی بہتری کیلئے کوشاں ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پی ایچ اے حکام کی معمولی توجہ اور مالی معاونت سے پارک کی کھوئی ہوئی خوبصورتی دوبارہ سے بحال ہوسکتی ہے۔