حکومت لوگوں کی مشکلات کا چیلنج سمجھ کر خاتمہ کرے: چوہدری شجاعت حسین

Published On 08 January,2021 02:05 pm

لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ عوام کا خیال رکھنے والی حکومتیں ہی دلوں میں بستی ہیں، حکومت لوگوں کی مشکلات ختم کرنے کو چیلنج کے طور پر لے۔

چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ کاروباری طبقہ اپنے منافع کا تعین خود کررہا ہے جس کا نقصان تنخواہ دار طبقہ کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔ ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت صرف اور صرف عوام کے اصل مسائل کو دور کرنے کی طرف توجہ دے، غربت دور کرنے کیلئے شارٹ ٹرم منصوبے بنائے جائیں۔