چیچہ وطنی: مخالفین نے فائرنگ کر کے 3 سگے بھائیوں کو قتل کر دیا

Published On 08 December,2020 07:54 pm

چیچہ وطنی: (دنیا نیوز) ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی میں مخالفین نے فائرنگ کر کے تین سگے بھائیوں کو قتل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 13 گیارہ ایل میں مخالفین نے دیرینہ رنجش پر فائرنگ کر دی، تینوں بھائی کھیتوں سے گھر واپس آ رہے تھے۔ گھات لگائے بیٹھے مخالفین نے راستے میں ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کی زد میں آ کر تین بھائی زندگی کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والوں میں نواز، ساجد، عباس شامل ہیں۔ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ واقعے کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا