لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی طرف سے بمباری کی مذمت کرتے ہیں: فضل الرحمن

Published On 14 November,2020 07:28 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے صدر اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی طرف سے بمباری کی مذمت کرتے ہیں۔ مودی سرکار کے دل پتھر ہو گئے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کہ بلا اشتعال گولا باری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نماز جمعہ کی تیاریوں کے دوران بھارتی فوج کی طرف سے بلا اشتعال گولا باری نے انکے مظالم کی تاریخ میں نئے باب کا اضافہ کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کئی دھاتوں میں گولے لگنے سے پانچ کشمیری شہید جبکہ 24 سے زائد زخمی ہوگئے ہے، بے شمار لوگوں کے گھر اور انکا سامان راکھ ہوگیا، بھارتی فوج اور مودی سرکار کے دل پتھر ہوگئے ہیں، انسانوں کی زندگی اور انکے حقوق کی بھارتی حکومت کے سامنے کوئی حیثیت نہیں ہے۔

ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ 72 سالوں سے جو کشمیریوں پر گزر رہی ہے، کل کہ واقع نے ایک بار پھر ہندوستان کی سفاکیت کا چھرہ بے نقاب کردیا ہے، میں واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، جمعیت علماء اسلام اور پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے۔