نون لیگ کے سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر کے خلاف مقدمہ درج

Published On 13 November,2020 11:33 am

لاہور: (دنیانیوز) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی درخواست پر اینٹی کرپشن پنجاب نے ن لیگ کے سابق وفاقی وزیر غلام دستگیر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ محکمہ ہائی وے کے ایس ڈی او اور تین ریکارڈ کیپرز بھی مقدمے میں نامزد ہیں۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ غلام دستگیر نے سرکاری زمین پر قبضہ کر کے پٹرول پمپ بنایا۔ غلام دستگیر ن لیگ کے مرکزی رہنما خرم دستگیر خان کے والد ہیں۔

 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے