چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی انسپکشن ججز کے دوروں کے دوران تحفے تحائف لینے پر پابندی

Published On 10 November,2020 11:07 am

لاہور: (دنیا نیوز) چیف جسٹس قاسم خان نے لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سمیت انسکپشن ججز کی پنجاب کے مختلف اضلاع میں عدالتوں کے دوروں کے دوران سیشن ججز اور سئینر سول ججز کی جانب سے کسی بھی قسم کے تحفے تحائف دینے پر پابندی عائد کر دی۔

چیف جسٹس قاسم خان کے حکم پر نوٹیفکیشن کی کاپی صوبے کے سیشن اور سئینر سول ججوں کو ارسال کر دی گئی۔ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ سائلین اور وکلا کی مشکلات کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کا سلسلے تو جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن ساتھ ساتھ انتظامی سطح پر بھی تاریخی فیصلے کر رہے ہیں۔

پنجاب میں عرصہ دراز سے یہ روایت چلی آ رہی تھی کے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ یا پھر لاہور ہائیکورٹ کا کوئی بھی جج بطور انسپکشن جج کے طور پر کسی بھی ضلع کا دورہ کرتا تو وہاں پر شایان شان استقبال کیا جاتا اور پھر جب معزز لاہور ہائیکورٹ جسٹس اپنا دورہ مکمل کر کے واپس آنے لگتے تو ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی جانب سے قیمتی تحفے تحائف سے نوازا جاتا تھا۔

چیف جسٹس قاسم خان نے اس روایت کو مکمل طور پر ختم کر دیا اور سیشن ججز اور سئینر سول ججز پر پابندی لگا دی کہ ہائیکورٹ کے جج کی آمد کے موقع پر کسی قسم کے تحفے تحائف نہیں دئیے جائیں گے۔ چیف جسٹس قاسم خان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن کی کاپی تمام ججز کو ارسال کر دی گئی۔

وکلا نے چیف جسٹس قاسم خان کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ ایسی روایت پر پابندی لگانے سے ادارہ مضبوط ہوگا۔ وکلا کا یہ بھی کہنا تھا کہ چیف جسٹس قاسم خان کے ایسے اقدامات سے انصاف کا بول بالا ہوا ہے۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے