عمران خان نے خوفزدہ ہو کر شہباز شریف کو گرفتار کرایا: مریم اورنگزیب

Published On 10 November,2020 10:55 am

لاہور: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے خوفزدہ ہو کر شہباز شریف کو گرفتار کرایا، جان بوجھ کر شہباز شریف کی صحت خراب کی جا رہی ہے۔

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری سے عوام کو آٹا اور روٹی نہیں ملتی، عمران خان کی تباہ کی ہوئی معیشت ٹھیک نہیں ہوگی، شہباز شریف کی گرفتاری سے گیس، بجلی سستی ہوئی نہ لوگوں کو روزگار ملا، وزیراعظم کو بتانا چاہتی ہوں شہباز شریف کو بند کر کے ادویات سستی نہیں ہوئیں، عوام 23 فارن فنڈنگ اکاؤنٹس نہیں بھولے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا شہباز شریف کو ڈاکٹرکی رسائی نہ دے کر عوام آٹا چینی چور جہانگیرترین کو نہیں بھولے، عوام ووٹ، آٹا، چینی، گیس اور بجلی چوری کرنے والوں کو نہیں بھولے، عمران خان احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں لیکن عوام سب جانتی ہے۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے