پیپلز پارٹی کا وزیراعظم کے دورہ گلگت بلتستان پر تحفظات کا اظہار

Published On 01 November,2020 02:07 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ گلگت بلتستان پر تحفظات کا اظہار کردیا، شیری رحمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور وفاقی وزیر غیرقانونی طور پر گلگت بلتستان میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔

شیری رحمان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں انتخابی قواعد کی کھلی خلاف ورزی ہو رہی ہے، وزراء کے بعد وزیراعظم خود الیکشن مہم چلانے گلگت بلتستان آئے۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ عوامی اجتماعات کے دوران ترقیاتی منصوبوں کا اعلان ہورہا ہے، انتخابی شیڈول کے بعد اس کی اجازت نہیں دی جا سکتی، وزیراعظم اور وزراء کی طرف سے یہ کھلی دھاندلی ہے۔
 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے