کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کا رحیم یار خان کا دورہ، تربیتی مشقوں کا معائنہ

Published On 25 September,2020 09:09 am

رحیم یار خان: (دنیا نیوز) پاک فوج کی رحیم یار خان اور صالح پٹ میں فوجی مشقیں جاری ہیں، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے مشقوں کا معائنہ کیا۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کی رحیم یار خان اور صالح پٹ میں فوجی مشقیں جاری ہیں، جن میں پاک فوج کے جوان پیشہ وارانہ صلاحیت کا مظاہرہ کر رہے ہیں، فوجی مشقوں میں کراچی اور پنوں عاقل کے جوان حصہ لیں رہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کراچی لیفٹنینٹ جنرل ہمایوں عزیز نے فوجی مشقوں کا معائنہ کیا، جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی معیار کو سراہا۔