تونسہ شریف:وزیراعلیٰ پنجاب کےاپنے شہرمیں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کاواقعہ

Published On 11 September,2020 05:01 pm

تونسہ شریف: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے اپنے شہر تونسہ شریف میں بھی ایک شادی شدہ خاتون کیساتھ اجتماعی زیادتی کا مبینہ واقعہ پیش آیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تونسہ شریف کے علاقے میں خاتون سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

انہوں نے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ خاتون کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے۔ انہوں نے متاثرہ خاندان کو انصاف کی یقین دہانی کرائی ہے۔

رپورٹس کے مطابق نواحی علاقہ ریتڑہ میں شادی شدہ خاتون کیساتھ گزشتہ رات گیارہ بجے کے قریب دو افراد نے اس کے بچوں کے سامنے زیادتی کی۔
متاثرہ خاندان 24 گھنٹے تک تھانہ ریتڑہ، ڈی ایس پی تونسہ اور ٹی ایچ کیو کے چکر لگاتے رہا لیکن شنوائی نہ ہو سکی۔ بعد ازاں پولیس نے مقدمہ تو درج کر لیا تاہم ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہو سکے ہیں۔