کوئٹہ: سریاب روڈ پر ہوٹل کے قریب دھماکہ، 4 افراد زخمی، ہسپتال منتقل

Published On 04 September,2020 02:22 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کی سریاب روڈ پر واقع ہوٹل کے قریب دھماکے میں 4 افراد زخمی ہو گئے، فائر بریگیڈ سمیت ریسکیو اداروں‌کے اہلکاروں ‌نے امدادی سرگرمیاں‌ شروع کر دیں.

سکیورٹی فورسز نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر موجود موٹرسائیکلوں کو آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ بجھانے کی کارروائی شروع کر دی۔

 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے