سوات: (دنیا نیوز) سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی۔
بتایا گیا ہے کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا، جھٹکوں سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی گہرائی 120 کلو میٹر بتائی گئی ہے۔