کراچی کا نیا ایڈمنسٹریٹر کون ؟ سندھ کابینہ آج فیصلہ کرے گی

Published On 20 August,2020 11:10 am

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا جس میں امکان ہے کہ شہر کے نئے ایڈمنسٹریٹر کا نام فائنل کرلیا جائے گا۔

اجلاس کی صدارت وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کریں گے، امکان ہے کہ اجلاس میں ایڈمنسٹریٹر کراچی اور تمام ڈی ایم سیز کے ایڈمنسٹریٹرز کے ناموں کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے میئر کراچی وسیم اختر اور بلدیاتی اداروں کی مدت 28 اگست کو ختم ہو رہی ہے۔