حکومت الگ صوبے کے ایشو پر عوام کو بیوقوف بنارہی ہے: یوسف رضا گیلانی

Last Updated On 01 August,2020 07:42 pm

ملتان: (دنیا نیوز) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے حکومت الگ صوبے کے ایشو پر عوام کو بیوقوف بنارہی ہے،ہمارا مطالبہ الگ صوبہ ہے، سیکرٹریٹ نہیں چاہیے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں عوام پر پٹرول بم گرایا گیا،جب تک یہ حکومت رہے گی عوام پر مصیبتیں آتی رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام پارٹیوں سے مل کر مشاورت کے ساتھ حکومت کے خلاف آ ئندہ کا لائحہ عمل تیار کریں گے۔عید کے موقع پر سب کا خیال رکھا جائے۔