کراچی: (ویب ڈیسک) پاک فضائیہ کی ڈائریکٹوریٹ آف فلائٹ سیفٹی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مفادِ عامہ کا پیغام نشر کیا ہے جس میں عوام کو قربانی کے جانوروں کی اوجھڑیوں اور دیگر باقیات کو محفوظ طریقے سے تلف کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔
اس پیغام میں بتایا گیا ہے کہ قربانی شدہ جانوروں کی باقیات کو پاک فضائیہ کے ائیر بیسز کے پاس پھینکنے سے پرندے ان کی جانب راغب ہوتے ہیں جو کہ طیاروں اور ہوا بازوں کے لیے خطرے کا باعث بنتے ہیں۔
یہ پرندے طیاروں سے ٹکرا کر جہاز کو تباہ کر سکتے ہیں جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں اور املاک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
#PAKISTANAIRFORCE: WE FLY TO PROTECT OUR MOTHERLAND FROM ALL HARMS. MAKE SURE REMAINS OF SLAUGHTERED ANIMALS AT PROPER PLACE ON THIS EID. THIS WILL HELP ENSURING THE SAFETY OF OUR AIRCRAFT AND PILOTS FROM DANGEROUS #BIRDSTRIKE #EidMubarak #PAF #EidAlAdha pic.twitter.com/cVZMXxw28f
— PAF Falcons (@PAF_Falcons) July 30, 2020
اس پیغام میں لوگوں سے گزارش کی گئی ہے کہ قربانی شدہ جانوروں کی باقیات مخصوص کردہ جگہوں پر پھینکیں یا انہیں زمین میں دبا دیں اور اپنے اردگرد کے ماحول کی صفائی کو یقینی بنائیں۔مفادِ عامہ کایہ پیغام ریڈیو،ٹی وی، اخبارات، سوشل میڈیا اور موبائل فون کے ذریعے نشر کیا جا رہا ہے۔