وزیراعظم کا معاون خصوصی دوہری شہریت پر نااہل نہیں ہو سکتا: اسلام آباد ہائیکورٹ

Last Updated On 30 July,2020 11:12 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عدالت عالیہ نے وزیراعظم کے معاونین خصوصی دوہری شہریت کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ان کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ وزیراعظم کا معاون خصوصی دوہری شہریت پر نااہل نہیں ہو سکتا۔ دوہری شہریت والا شخص بھی پاکستانی ہے، اس کے محب وطن ہونے پر شک نہیں کیا جا سکتا۔

یہ تحریری فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے جاری کیا ہے۔ عدالت عالیہ نے آج دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ انہوں نے فیصلے میں لکھا کہ معاون خصوصی کا تقرر وزیراعظم کا اختیار ہے، اس معاملے میں تعداد کی بھی پابندی نہیں ہے۔ وزیراعظم عوام کو جوابدہ ہیں، تنہا ریاستی نظام نہیں چلا سکتے۔