جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل: مقدمے سے دہشت گردی دفعات خارج

Last Updated On 27 July,2020 12:08 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ‏جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کیس میں انسداد دہشتگردی عدالت نے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات خارج کر دیں۔

‏انسداد دہشتگردی عدالت نے دفعات ہٹانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کہا جج ار شد ملک ویڈیو کیس دہشتگردی کا کیس نہیں بنتا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ 23 جولائی کو محفوظ کیا تھا۔