پنجاب یونیورسٹی: 5 اگست سے بی اے، بی ایس سی پارٹ ٹو کے آن لائن امتحان

Last Updated On 22 July,2020 02:39 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) پنجاب یونیورسٹی نے بی اے، بی ایس سی، ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس / سائنس پارٹ ٹو کے آن لائن امتحانات 5 اگست سے لینے کا اعلان کیا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے پارٹ ٹو کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کر دی۔ کنٹرولر امتحانات رؤف نواز کے مطابق آن لائن امتحانات کے طریقہ کار بارے تمام معلومات امیدواروں کو بذریعہ ای میل آئندہ 24 گھنٹوں میں بھیجی جائیں گی، جن امیدواروں نے پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر ای میل کا اندراج نہیں کرایا وہ فوری ای میل رجسٹر کرائیں۔