رکن پارلیمان کے علاوہ کسی عہدے کیلئے دوہری شہریت کی پابندی نہیں:‌ شاہ محمود

Last Updated On 20 July,2020 12:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دوہری شہریت کا حامل شخص قومی اسمبلی اورسینیٹ کا رکن نہیں بن سکتا، دیگرعہدے سے متعلق دوہری شہریت کی کوئی قدغن قانوناً موجود نہیں۔

 وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دہری شہریت کے معاملے پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اثاثے ظاہر کرنے کی روایت عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی نے ڈالی، دیکھنا یہ ہےکہ قانون اورآئین دوہری شہریت کے معاملے پرکیا کہتا ہے، کہ دوہری شہریت کی پابندی صرف رکن قومی اسمبلی اورسینیٹ کیلئے ہے، دیگر کسی عہدے سے متعلق دوہری شہریت کی پابندی نہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ مفادات ٹکراؤ سے بچنے کیلئے پی ٹی آئی جیسی واضح پالیسی کسی نے نہیں اپنائی، میری رائے میں عوام کے منتخب نمائندوں کی حثیت افضل ہوتی ہے، امورسلطنت کیلئےمختلف شعبہ جات کےماہرین کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ وزیراعظم 5 ایسے مشیر تعینات کر سکتا ہے، گذشتہ ادوار میں بھی مشیران رکھے گئے، عمران خان نے بھی قانون کے مطابق مشیران، ٹیکنو کریٹس تعینات کیے ہیں۔